Description
ompiled By: Maulana Muhammad Ali
By: Hazrat Maulana Muhammad Saad Sahab Kandhlawi
اس کتاب میں حضرت مولانا محمد سعد صاحب دامت برکاتہم کے دو(۲) مکمل بیانات، جو د سمبر ۲۰۰۹ء میں ایٹ کھیڑا بھوپال میں ہوئے تھے، سی ڈی کی مدد سے لکھے گئے ہیں۔
حضرت والا نے اپنے بیان میں مسجد کی آبادی کی محنت پر زور دیتے ہوئے،مسجد کی آبادی کے طریق کار کے اصول بیان کیے، اسی طرح تعلیم کرانے کا طریقہ بھی بیان فرمایا۔ نیز اللہ کی ذات سے براہِ راست لینے کے طریقہ سے بھی آگاہ کیا۔
حضرت مولانا محمد یوسف صاحب کے آخری خطابات کے اقتباسات بھی افادہ عام کی غرض سے شامل کئے گئے ہیں۔
اسی طرح ایمان کی تقویت کے چار اسباب، انبیاءعلیہم السلام اور صحابہ کرام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے غیبی مددوں کے حیرت انگیز محیّرُالعقول واقعات بھی شامل ہیں۔نیز آخر میں گناہِ کبیرہ کی فہرست درج ہے، تاکہ مطالعہ کرنے والے حضرات کو کبائر کا استحضار رہے۔